سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی منڈی میں سونا سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں قیمت بڑھ کر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 82 ہزار 800 روپے ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 85 روپے اضافے سے ایک لاکھ 56 ہزار 721 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر کم ہوکر 1803 ڈالر فی اونس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سہولت کاروں کی موجودگی میں الیکشن چاہتے ہیں، بلاول بھٹو