سرکاری ملازمین کو  ایک سال کی چھٹیاں اور تنخواہ ملے گی

Dec 28, 2022 | 18:42:PM

(ویب ڈیسک) سرکاری ملازمین کی آخرکار سنی گئی،متحدہ عرب امارات نے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار کرنے کیلئے ایک سال کی تنخواہ کیساتھ چھٹی  دینے کا اعلان کردیا۔

امارات کی خبر ایجنسی کے مطابق حکومت نے وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار شروع کرنے کیلئے تنخواہ کے ساتھ ایک سال کی چھٹی  دینے کا اعلان کردیا ہے،اس اسکیم کے تحت ملازمین  جنوری 2023 سے چھٹیاں لے سکیں  گے،چھٹی حاصل کرنے والے ملازم کو اپنی سالانہ چھٹی اور بغیر تنخواہ چھٹی کو بھی اس میں شامل کروانے کا اختیار حاصل ہوگا۔

امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی زیر صدارت اماراتی کابینہ  نے رواں سال جولائی میں اس منصوبے کی منظوری دی تھی جس پر اب عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

 منصوبے کا مقصد یو اے ای کی معیشت کو فائدہ پہنچانا اور مضبوط کرنا ہے۔
 

مزیدخبریں