ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی چودھری اشرف کا2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Dec 28, 2022 | 19:03:PM
لاہور، سرکاری اراضی، دستاویزات، ردوبدل، گرفتار، ایم این اے، چودھری اشرف، جسمانی ریمانڈ منظور،
کیپشن: چودھری اشرف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کی مقامی عدالت نے سرکاری اراضی کی دستاویزات میں ردوبدل کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ ن کے ایم این اے چودھری اشرف کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
محکمہ اینٹی کرپشن نے سرکاری زمین کی دستاویزات میں ردوبدل کرنے کے الزام میں مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی چودھری اشرف کو عدالت میں پیش کیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے وکیل نے بتایا کہ چودھری اشرف کو سرکاری اراضی کے دستاویزات میں جعل سازی کرنے پرگرفتارکیا گیا، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نے چودھری اشرف کیخلاف جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اینٹی کرپشن پنجاب نے ساہیوال سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کو چوہدری اشرف کو گرفتار کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی