صدر مملکت نے 37 ملازمین کو کورونا ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کے حکم کی توثیق کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی ہسپتال کے 37 ملازمین کو کورونا ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کے حکم کی توثیق کرتے ہوئے رسک الاؤنس دینے کیلئے تازہ سمری پی ایم سیکریٹریٹ بھیجنے کا حکم برقرار رکھا جبکہ صدر مملکت نے محتسب کے حکم کے خلاف وزارت قومی صحت خدمات کی اپیل مسترد کردی ۔
تفصیلات کے مطابق نِرم اور فیڈرل گورنمنٹ سروسز ہسپتال کے 37 ملازمین کو نان کلینیکل قرار دے کر الاؤنس سے محروم کر دیا گیا تھا، مقبول احمد اور دیگر شکایت کنندگان نے الاؤنس نہ ملنے پر وفاقی محتسب کو شکایت کی تھی۔شکایت کنندگان کے مطابق محکموں کے سربراہان کی ہدایت پر خطرے کے باوجود کورونا وبا میں فرائض انجام دیتے رہے، متعدد ملازمین کو کورونا رسک الاؤنس ادا کیا گیا ، ہمیں نان کلینیکل سٹاف قرار دے کر امتیازی سلوک کیا گیا ۔شکایت کنندگان کے مطابق کلینیکل اور نان کلینیکل ملازمین یکساں طور پر اپنے ہسپتالوں میں ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے۔
فیصلہ کے مطابق اگست 2021 میں، وزارت نے وفاقی سرکاری ہسپتالوں/ اداروں کے طبی عملے کو کورونا ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کےلئے فنڈز فراہم کئے ، فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، اسلام آباد بھی مستفید ہونے والوں میں سے ایک تھا، 2020 میں تمام ملازمین کو کورونا رسک الاؤنس دیا گیا ، 2021ءمیں 37 ملازمین کو نان کلینیکل قرار دے کر الاؤنس سے محروم کردیا گیا، کلینیکل اور نان کلینیکل عملہ ایک جیسے پرخطر ماحول میں کام کرتا ہے ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ایجنسی کے باقی 37 ملازمین کو الاؤنس دینے کی سفارش کی ، وزارتِ صحت کی اپیل بدانتظامی ثابت ہونے پر مسترد کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی