الیکشن کیلئے پیچھے بیٹھے لوگوں کا راضی ہونا ضروری ہے،عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان الیکشن کے جلد انعقاد سے مایوس ہوگئے،کہتے ہیں مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے،الیکشن کیلئے پیچھے بیٹھے لوگوں کا راضی ہونا ضروری ہے،ٹیکنوکریٹ حکومت کا شوشہ چھوڑا جارہا ہے۔
لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان کاکہنا تھا کہ سیاسی انجینئرنگ کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں،عمران خان نے سابق آرمی چیف کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جنرل باجوہ نے اس ملک پر بڑا ظلم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی