کورکمانڈرز کانفرنس؛ دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہارکیاگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کور کمانڈرز کانفرنس 27 سے 28 دسمبر تک جی ایچ کیو میں ہوئی ، کانفرنس میں فوج کے پیشہ وارانہ و تنظیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں کسی تفریق کے بغیر دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنے کا عزم کا اعادہ کیاگیا،کورکمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے 37 ملازمین کو کورونا ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کے حکم کی توثیق کر دی