وزیراعظم شہبازشریف کی آڈیو لیکس کا معاملہ، ایک شخص گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی آڈیو لیکس کے معاملے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیولیکس میں ملوث وزیراعظم ہائوس کا سابق ملازم تحویل میں لے لیاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحویل میں لیا جانے والا شخص وزیراعظم کے سٹاف میں سے تھا، حراست میں لئے گئے شخص سے مزید تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ رواں برس ستمبر اور اکتوبر میں وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیوز لیک ہوئی تھیں۔