(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی نااہلی سر پر کھڑی ہے، پی ٹی آئی کی یہی روش رہی تو اکتوبر میں بھی الیکشن نظر نہیں آرہے۔
نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا کہا کہ جب میں پی ٹی آئی میں آیا تو منافقت نہیں تھی، فواد چوہدری میرے بہت اچھے دوست ہیں، فواد چوہدری جس پٹڑی پر چل رہا ہے، مجھے اس کی سیاست کی فکر ہے، عمران خان کے اردگرد منافق ٹولہ ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ شبر زیدی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں رشوت کو متعارف کروانے والے تھے، پی ٹی آئی کا ایک کیمپ پنجاب کے حوالے سے عمران خان کو مس گائیڈ کررہا ہے، پرویزالٰہی سمجھدار ہوئے تو عمران خان کی مدد کریں گے، پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے، اعتماد کا ووٹ ہوگیا تو بہت بڑا سرپرائز ملے گا، پی ٹی آئی کو اعتماد ہوتا تو سب سے پہلے خیبرپختونخوا اسمبلی توڑتی۔
ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کا حصہ نہیں تو سینیٹ کی سیٹ بھی ان کی امانت تھی، اپنے فرائض پورے کردئیے، اخلاقی طور پر سینیٹ کی سیٹ رکھنا مناسب نہیں تھا،انہوں پاکستان تحریک انصاف کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی یہی روش رہی تو اکتوبر میں بھی الیکشن نظر نہیں آرہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی