عارف والا: سابق ایم پی اے پی ٹی آئی چوہدری نعیم ابراہیم رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

Dec 28, 2023 | 00:08:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد احمد) عارف والا میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چوہدری نعیم ابراہیم مقدمہ میں ڈسجارچ کے بعد دوبارہ گرفتار ہو گئے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی اے  نعیم ابراہیم کو سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے پر انٹی کرپشن حکام نے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا، ان کو عدالت نے اس مقدمہ میں ڈسچارج کر دیا، آج ڈسجارج ہونے کے بعد سرکاری نوکریوں میں بھاری رقم وصول اور 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں اہم ترین کیسز ڈی لسٹ، آخر وجہ کیا بنی؟ جانیے

دوسری جانب سابق ایم پی اے پی ٹی آئی چوہدری نعیم ابراہیم کا کہنا ہے کہ ڈسجارچ کے بعد مجھے دوبارہ گرفتار کرلیا، جھوٹے مقدمات بناکر پھنسایاجارہا ہے, میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں۔