نئے سال میں مہنگائی کا پہلا تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
ڈرائیونگ لائسنس فیس میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا گیا۔اسے حکومت کی جانب سے نیا سال میں مہنگائی کا پہلا تحفہ کہا جائے تو بے جا نہیں ہوگا۔ ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں 20 سال بعد 1000 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے مطابق عوامی آگاہی کیلئے فیسوں میں اضافے کا اشتہار جلد شائع کیا جائے گا۔ یکم جنوری سے نئی فیسوں کا اطلاق ہو جائے گا۔پہلے لرنر لائسنس کیلئے فیس 60 روپے مقرر تھی تاہم حکومت نے اب اسے 500 روپے کر دیا ہے۔پروگرام’10تک‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل لائسنس کی 5 سالہ فیس 550 روپے مقرر تھی اب شہریوں سے لائسنس کیلئے ہر سال 500 روپے وصول کیا جائےگا۔ موٹرسائیکل رکشہ کی 5 سالہ فیس550 روپے مقرر تھی اب ہر سال 500 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔موٹر کار و جیپ کے لائسنس کی 5 سالہ فیس 950 تھی اب 1800 روپے ہر سال وصول ہونگے۔ لائٹ ٹرانسپورٹ کی 5 سالہ فیس 950 تھی، اب ہر سال2000 وصول ہو گا۔ ہیوی ٹرانسپورٹ کی 5 سالہ فیس 450 تھی، اب ہرسال2000روپے دینا ہونگے۔ٹریکٹر لائسنس کی 5 سالہ فیس 450 تھی اب ہر سال 1000 وصول کیا جائے گا۔کمرشل ٹریکٹر کی 5 سالہ فیس 450 تھی اب ہر سال 1500 روپے دینا ہوگا۔ معذور افراد کے لائسنس کی 5 سالہ فیس 20 روپے مقرر تھی، پنجاب حکومت نے معذور افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ختم کر دی ہے۔ پبلک سروس وہیکل کی 5 سالہ فیس 450 مقرر تھی، اب ہرسال1500 دینا ہو نگے۔ باقی کیٹگریز کی ڈرائیونگ لائسنس فیس 100 روپے سے بڑھا کر1000 کر دی گئی ہے۔