خون جما دینے والی سردی،درجہ حرارت منفی ہوگیا

Dec 28, 2023 | 11:08:AM

(زبیر ارشد)خون جما دینے والی سردی،بلوچستان میں درجہ حرارت منفی ہوگیا،کراچی میں سردی کی شدت بڑھنے لگی ۔

کراچی میں سردی کی شدت بڑھنے لگی،صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے چند دنوں میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق سے ہوائیں 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

دن میں سے ہوائیں 39 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی ،آج صبح شہر کی فضاوں پر دھند چھانے کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوئی،صبح کے وقت حد نگاہ 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، شہر میں دن کا دورانیہ 10 گھنٹۓ 36منٹ رہے گا، شہر میں رات کا دورانیہ 14 گھنٹۓ 9 منٹ رہے گا۔ آج صبح آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 8 نمبر پر ہے۔اے کیو آئی کے مطابق کراچی میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 179 ریکارڈ کی گئی، شہری مضر صحت ہوا سے بچنے کے لئے ماسک پہنیں۔

ضرورپڑھیں:دھند نے لاہور دھندلا دیا،حد نگاہ شہر کے اندر بھی صفر، تمام موٹرویز بند کر دی گئیں

دوسری جانب بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں آگیا ۔صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا،کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،اوماڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ،سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 07ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ،بارکھان اور دالبندین میں کم سے کم 05ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے ،تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔


ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت 02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ، لسبیلہ میں 08 اور خضدار میں کم سے کم درجہ حرارت 06ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر اور جیوانی میں 12ڈگری سینٹی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے ،ہوا میں نمی کا تناسب کوئٹہ اور نوکنڈی میں 25فی صد قلات21 گوادر56اور تربت میں 20فی صد ریکارڈ کیا گیا ۔

مزیدخبریں