(ویب ڈیسک)بابا وانگا کے نام سے معروف نابینا خاتون نے 2024 کے حوالے سے 7 خوفناک پیشگوئیاں کردی ہیں۔
”بابا وانگا“ کے نام سے مشہور نابینا بلغاریائی خاتون کا انتقال 1996 میں ہوچکا ہے، لیکن انہوں نے موت سے پہلے جو پیش گوئیاں کیں وہ ان کی موت کے کافی عرصے بعد بھی سچ ثابت ہورہی ہیں۔
بابا وانگا کو ”بلقان کی نوسٹراڈیمس“ بھی کہا جاتا ہے، کہا جاتا ہے کہ انہوں نے 9/11 کے دہشت گرد حملوں، شہزادی ڈیانا کی موت، چرنوبل کی تباہی اور بریگزٹ جیسے بڑے عالمی واقعات کی پیش گوئی کی تھی۔بابا وانگا 1911 میں پیدا ہوئی تھیں اور 12 سال کی عمر میں انہوں نے ایک بڑے طوفان کے دوران پراسرار طور پر اپنی بینائی کھو دی تھی۔
جب کئی دنوں بعد ان کی فیملی نے انہیں ڈھونڈ نکالا تو بابا وانگا نے انہیں اپنی پہلی پیش گوئی کے بارے میں بتایا۔اور اب 2024 کیلئے بھی ان کی کچھ پیش گوئیاں سامنے آئی ہیں۔
برطانوی اخبار کے مطابق بابا وانگا نے سال 2024 کے لیے سات پیش گوئیاں کی ہیں۔
◆ روسی صدر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔
◆ یورپ میں دہشت گردانہ حملے بڑھیں گے۔
◆ ایک خوفناک قدرتی آفت واقع ہو سکتی ہے۔
◆ دنیا میں ایک بڑا معاشی بحران ہو سکتا ہے۔
◆ سائبر حملے بڑھیں گے۔
اس کے علاوہ ایک اور پیش گوئی میں کہا گیا کہ 2024 میں الزائمر اور کینسر سمیت لاعلاج بیماریوں کے نئے علاج دریافت ہوں گے۔اس نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ کوانٹم کمپیوٹنگ میں ایک اہم پیش رفت ہوگی۔