(شہزاد خان)سفید پوش اور غریب طبقے کیلئے سستے پروٹین کا حصول بھی مشکل ہوگیا ۔انڈے کی قیمت میں زبردست اضافہ ہوگیا ۔
اوپن مارکیٹ کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت 22 روپے فی کلوگرام مہنگا ہوکر492 روپے فی کلوگرام ہوگیا ،فارمی انڈوں کی قیمتین بھی 366 روپے کی بلند ترین سطح پر ہیں ،دیسی مرغی 1300 روپے فی کلوگرام کی بلند ترین قیمت پر فروخت ہورہی ہے ۔
اسی طرح فش راہو 350 سے 700 روپے فی کلوگرام تک فروخت جاری ہے۔