(حسن علی)پاکستان مسلم لیگ (ق )کے چیف آرگنائزراور سابق گورنرپنجاب چودھری محمد سرور کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق چودھری محمد سرور نے قومی یا صوبائی اسمبلی کے کسی بھی حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری سرور نے انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے بارے تفصیلی مشاورت کی ہے انہوں نے فیملی کے ساتھ ساتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حلقہ کے عوام سے بھی مشاورت کی ہے جس کے بعد انہوں نے عام انتخابات 2024 میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ چودھری سرور ان دنوں برطانیہ میں مقیم ہیں، ان کے ترجمان حمزہ کرامت کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن لڑنے کا نہیں عزت بچانے کاوقت ہے ، ملک میں لیول پلیئنگ فیلڈ کا ماحول سب کو میسر نہیں، اس لیے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں ؛ پی ٹی آئی کو ’’بلا‘‘ واپس کرنے کا حکم، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ جائے گا یا نہیں ؟جانیے