فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل، سابق چیف جسٹس کا جسٹس طارق مسعود کی سربراہی میں بنچ پر اعتراض

Dec 28, 2023 | 18:25:PM
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل، سابق چیف جسٹس کا جسٹس طارق مسعود کی سربراہی میں بنچ پر اعتراض
کیپشن: سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل روکنے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کے معاملے پر 3 رکنی ججز کمیٹی کو خط لکھ دیا،سابق چیف جسٹس نے جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں بنچ پر اعتراض کردیا۔
خط میں استدعا کی گئی ہے کہ انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کیلئے سات رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا جائے،سنیارٹی کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں لارجر بنچ تشکیل دیا جائے،مرکزی کیس میں درخواست گزار ہونے کے ناطے بنچ پر اعتراض کرنے کا حق رکھتا ہوں،جسٹس سردار طارق مسعود پہلے سے رائے دینے کے باعث مقدمے کی سماعت نہیں کر سکتے۔
خط میں مزید کہا گیاہے کہ مقدمات مقرر کرنے والی تین رکنی ججز کمیٹی کے رکن جسٹس اعجاز الاحسن ایک خط لکھ چکے ہیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے لکھا کہ فوجی عدالتوں سے متعلق کیس سات رکنی لارجر بنچ نے سننا تھا،سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے مطابق سات رکنی لارجر بنچ کیس کی سماعت کرے،13 دسمبر کو چھ رکنی لارجر بنچ سویلینز کا ٹرائل روکنے کے فیصلے کیخلاف حکم امتناع جاری کر چکاہے۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری سرور کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان ، اہم وجہ بھی سامنے آ گئی