(عبدالخالق مغیری)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی شہید بینظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری ۔
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی، آصف زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر پھول بھی چڑھائے، سابق صدر نے شہید میر شاہنواز بھٹو اور شہید میر مرتضی بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی،صدر آصف زرداری کی شہدائے جمہوریت کے مزار پر پاکستان میں جمہوریت کی بالادستی اور ملک کے معاشی استحکام کے لئے دعائیں۔
شہید بینظیر بھٹو کی بیٹی اور ذوالفقار علی بھٹو کی نواسی آصفہ بھٹو زرداری بھی اپنی خالہ صنم بھٹو کے ہمراہ گڑھی خدابخش پہنچیں، بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی خالہ کے ہمراہ اپنی والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی مزار پر حاضری دی،بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور صنم بھٹو نے قائدِ عوام شہید بھٹو اور مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی مزاروں پر بھی حاضری دی،بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور صنم بھٹو نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید شاہنواز بھٹو کی مزاروں پر بھی پھول چڑھائے ،بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور صنم بھٹو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو سمیت تمام شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی اور دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کی طبیعت اچانک خراب ، ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ملتوی