سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بدھ کو طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی آٹھویں ایپکس کمیٹی کا اجلاس اگلے ہفتے بدھ کو ہو گا ،اجلاس میں آرمی چیف، عسکری قیادت اور ایپکس کمیٹی کے ممبران شریک ہوں گے ،اجلاس میں 25 نکاتی ایجنڈے پر مشاورت ہو گی۔
اجلاس میں یو اے ای سے بینکنگ اور معاشی سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ایم او یوز کے بعد ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا،اس کے علاوہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلئے ایف بی آر اصلاحات اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر اجلاس کو بریفنگ دی جائے گی ،گورنر سٹیٹ بینک ڈالرز کی ہورڈنگ،ایشین کلیئرنگ یونین،آر ایم بی سیٹلمنٹس متعلق آگاہ کریں گے ۔
اجلاس میں دو آر ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری پر بھی اہم فیصلے متوقع ہے،اجلاس میں یو اے ای سے سولر ،ونڈ، ہائیڈرو اور ٹرانسمیشن پروجیکٹس سے متعلق ایم او یوز کے بعد کی اپڈیٹس پر بریفنگ دی جائے گی ،اس کے علاوہ ڈسکوز کے آپریشنز کو پرائیویٹ سیکٹر کو دینے سے متعلق سمری پر بھی بریفنگ دی جائے گی ،ریکوڈک مائینگ کارپوریشن اور گوادر پورٹ اتھارٹیز کے ایم او یوز پر بھی بریفنگ دی جائے گی ۔
آرمی چیف اپنے دورہ عرب امارات سے متعلق اجلاس کو آگاہ کریں گے،اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس میں ایس آئی ایف سی ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر 3 روپے 25 پیسے سستا