تاندلیانوالہ، کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق 

Dec 28, 2024 | 09:12:AM
تاندلیانوالہ، کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24  نیوز) تاندلیانوالہ میں کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث نواحی علاقے 393 گ ب کے قریب پیش آیا، 3 افراد زخمی بھی ہوئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر فوری طور پر فیصل آباد منتقل کر دیا گیا، حادثہ دھند کےباعث پیش آیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔

پولیس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جسے پکڑنے کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔