برطانوی گلوکارہ دعا لیپا نے اداکارکالم ٹرنر کو ہاں کہہ دی

34 سالہ کالم ٹرنر نے کرسمس کے موقع پر 29 سالہ دعا لیپا کو پروپوز کیا تھا

Dec 28, 2024 | 10:00:AM
برطانوی گلوکارہ دعا لیپا نے اداکارکالم ٹرنر کو ہاں کہہ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانوی گلوکارہ دعا لیپا نے اپنے بوائے فرینڈ برطانوی اداکارکالم ٹرنر کو شادی کے لیے رضامندی ظاہرکردی۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ کالم ٹرنر نے کرسمس کے موقع پر 29 سالہ دعا لیپا کو پروپوز کیا جس پر انہوں نے ہاں کہہ دی۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دونوں فنکاروں کی جانب سے نئے سال کے موقع پر اس حوالے سے اہلِ خانہ اور دوستوں کے لیے ایک تقریب منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ دعا لیپا اور کالم ٹرنر بھارت میں بھی ایک ساتھ موجود تھے جہاں دونوں نے ممبئی کے ہوٹل میں ایک ساتھ کھانا کھایا تھا،میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی گلوکارہ دعا لیپا 30 نومبر کو ممبئی میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے سلسلے میں بھارت پہنچی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:شہریار منور کی شادی میں ماہرہ خان کا زبردست ڈانس، سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دعا لیپا اور کالم ٹرنر کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں پہلی باررواں سال جنوری میں سامنے آئی تھیں جب دونوں کو لندن میں ایک پارٹی میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔