مرغی کا گوشت 591 روپے کلو ہو گیا   

Dec 28, 2024 | 10:22:AM
مرغی کا گوشت 591 روپے کلو ہو گیا   
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  شہزاد خان)مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا، گوشت کی قیمت تین دن میں 43 روپے بڑھ گئی۔

سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت مزید 29 روپے مہنگا ہونے سے فی کلو قیمت 591 روپے ہو گئی، گزشتہ روز گوشت 562 روپے کلو تھا۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 20 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد زندہ برائلرمرغی کی تھوک قیمت 394 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 408 روپے کلو ہو گیا ہے۔

انڈوں کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا، انڈوں کی فی درجن قیمت 329 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 374، برائلر کا پرچون ریٹ 388 روپے جبکہ برائلر گوشت 560 روپے کلو ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 324 مقرر کی گئی ہے۔