پرانی باتیں بھول کرنئے سال میں نئی شروعات کرنا چاہتی ہوں،ملائکہ اروڑا 

2024 کئی وجوہات کی بنا پربہت مشکل رہا،ارجن کپور نے جو کچھ کہا وہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے 

Dec 28, 2024 | 10:44:AM
پرانی باتیں بھول کرنئے سال میں نئی شروعات کرنا چاہتی ہوں،ملائکہ اروڑا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، ڈانسر اور ماڈل ملائکہ اروڑا نے اداکار ارجن کپور سے علیحدگی کے اعلان کے بعد خاموشی توڑدی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اور ارجن کے درمیان علیحدگی کی افواہیں کافی عرصے سے گردش کر رہی تھیں، جن کی تصدیق ارجن کپور نے رواں سال دیوالی پارٹی کے دوران یہ کہتے ہوئے کی کہ وہ اب سنگل ہیں،ارجن کے اس بیان کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تاہم ملائکہ نے اس پرخاموشی اختیار کیے رکھی۔

والد کی خودکشی کے بعد بھی ملائکہ نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کئے رکھی،تاہم حالیہ انٹرویو میں ارجن کپور سے تعلقات ختم ہونے پر اپنا پہلا بیان دیا ہے۔

ملائکہ اروڑا کااس موقع پر کہنا تھا کہ وہ ایک نجی شخصیت ہیں اور اپنی زندگی کے کچھ پہلو سب کے سامنے بیان کرنا نہیں چاہتیں،وہ اپنی ذاتی زندگی پر بات کرنے کے لیے کبھی سوشل میڈیا کا سہارا نہیں لیں گی، ارجن کپور نے جو کچھ بھی کہا، وہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

معروف اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ سال کئی وجوہات کی بنا پر ان کے لیے بہت مشکل رہا،لیکن اب وقت آگیا ہے کہ وہ ان واقعات سے آگے بڑھیں،وہ پرانی باتوں کو بھول کرنئے سال میں اپنی زندگی کی ایک نئی شروعات کرنا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی بہو لارا ٹرمپ نے سینیٹ کاحصہ نہ بننے کااعلان کردیا

یاد رہے کہ ملائکہ اروڑا نے ارباز خان سے طلاق کے بعد ارجن کپور کے ساتھ اپنی زندگی کا آغاز کیا تھا،دونوں 2018 سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے،تاہم اب دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے۔