نئی دہلی، بارش نے 101 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

دسمبر کےایک ہی دن میں 41.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

Dec 28, 2024 | 10:51:AM

(24 نیوز)نئی دہلی میں ایک دن کی بارش نے 101 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارتی دارالحکومت دہلی میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ نئی دہلی میں ہونے والی ایک دن کی بارش نے 101 سال کا یکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ سے ہفتہ کی صبح ساڑھے 8 بجے تک دہلی میں 41.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دسمبر کے ایک دن میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ 1923 میں قائم ہوا تھا، جب دہلی میں 75.7 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق دہلی کے آس پاس کے علاقوں میں بھی تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے درجہ حرارت تیزی سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا،گزشتہ کئی ہفتوں سے دہلی میں سموگ کا راج برقرار تھا تاہم بارش نے دہلی کی ہوا کے معیار میں بہتری پیدا کردی ہے، جسے 179 کے ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے ساتھ ”اعتدال پسند“ سمجھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ملکہ کوہسار مری میں پھر برفباری ،پنجاب میں بارشیں،سردی میں اضافہ

بھارتی محکمہ موسمیات نے ہفتے کے آخر میں ممکنہ ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اس دسمبر میں، دہلی میں 42.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جو 27 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔

مزیدخبریں