آسٹریلین سٹیو سمتھ کا بھارت کیخلاف نیا ریکارڈ

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں انڈیا کیخلاف11 ویں سنچری سکور کر ڈالی

Dec 28, 2024 | 11:35:AM

(24 نیوز)آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ نے بھارت کیخلاف ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ بنا دیا۔
     کینبرا (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے تجربہ کار  بیٹر  سٹیو  سمتھ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچز میں نیا ریکارڈ بنا دیا،جمعہ کو بارڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے 311ر رنز 6 وکٹ سے اننگز آگے بڑھائی ، کپتان پیٹ کمنز تو 49 رنزبناکر آؤٹ ہوگئے مگر  سٹیو  سمتھ کا بلا رنز اگلتا رہا۔

 سمتھ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی 34 ویں سنچری سکورکی ، وہ 140 رنزبناکر پویلین لوٹے جبکہ آسٹریلیا پہلی اننگز میں 474 رنزبناکر آؤٹ ہوئی۔سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار ہوئی، پہلی اننگز میں کینگروز کے 474 رنز کے جواب میں بھارتی ٹیم  پہلی اننگز میں 164رنز پر 5 وکٹوں سے محروم ہوگئی۔

اسے بھی پڑھیں:انڈڑ 19ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، قومی ویمن ٹیم کا اعلان

 اس میچ میں شاندار 140 رنز بنانے والے آسٹریلوی بیٹر  سٹیو  سمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے خلاف نیا ریکارڈ بھی بنایا۔ سٹیو  سمتھ بھارت کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔ ٹیسٹ کیریئر کی 34 ویں سنچری بنانے والے  سمتھ کی بھارت کے خلاف یہ 11ویں ٹیسٹ سنچری تھی جو انہوں نے 43 اننگز میں مکمل کی۔یہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی بیٹر کی بھارت کے خلاف سنچریوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے،اس فہرست میں دوسرا نمبر انگلینڈ کے جو روٹ کا ہے، جنہوں نے اب تک بھارت کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں 10 سنچریاں سکور کی ہیں۔  

مزیدخبریں