کرم میں قیام امن کیلئے گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان معاہدہ طے

Dec 28, 2024 | 11:45:AM
کرم میں قیام امن کیلئے گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان معاہدہ طے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)کرم میں قیام امن کے لیے گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان معاہدہ طے  کرم میں قیام امن کے لیے گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں قیام امن کے لیے فریقین نے معاہد ے پردستخط کر دیئے ہیں۔

معاہدے کے متن کے مطابق کرم میں اسلحہ استعمال کرنے والے فریق پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، 2008 میں طے مری معاہدے پر عمل کیا جائے گا، معاہدے کے تحت فریقین کو اسلحہ جمع کرانا پڑے گا۔

واضح رہے کہ کر م میں امن و امان کے قیام کیلئے 3 ہفتوں سے جرگہ جاری تھا، جرگہ ممبران کی تعداد مکمل نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز معاہدے پردستخط نہیں ہو سکے تھے، اب دونوں فریقین معاہدے کے نکات پر متفق ہو گئے ہیں۔