(24 نیوز)جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر کوربن بوش نے ٹیسٹ ڈیبیو پر بطور 9ویں بیٹر کے طور پر سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
سنچوری میں میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کوربن بوش نے پاکستانی بولرز کو تگنی ناچ نچایا اور 93 گیندوں پر 81 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جس میں 15 چوکے شامل تھے،انہوں نے پہلی اننگز میں پاکستان بیٹنگ لائن کیخلاف باؤلنگ کرتے ہوئے کپتان شان مسعود کو 17، سعود شکیل 14، عامر جمال 28 اور نسیم شاہ کو صفر پر پویلین بھیجا تھا۔
بوش نے جمعہ کو تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹیسٹ ڈیبیو پر 9ویں بیٹر کی حیثیت سے سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا،انہوں نے سری لنکا کے میلان رتھنائیکے کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے انگلینڈ کیخلاف ڈیبیو پر 135 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 72 رنز سکور کیے تھے۔
بھارت کے 1983 ورلڈکپ کے فاتح بلوندر سنگھ سندھو بھی 9ویں نمبر پر ٹیسٹ ڈیبیو کے دوران سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ سندھو نے 14 جنوری 1983 کو حیدرآباد (سندھ) میں پاکستان کے خلاف میچ میں 88 گیندوں پر 71 رنز بنائے تھے۔
اسے بھی پڑھیں:آسٹریلین سٹیو سمتھ کا بھارت کیخلاف نیا ریکارڈ