سنیل گواسکر نے رشبھ پنت کو احمق قرار دے دیا   

Dec 28, 2024 | 12:52:PM
سنیل گواسکر نے رشبھ پنت کو احمق قرار دے دیا   
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز )آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر رشبھ پنت کے آؤٹ ہونے پر پھٹ پڑے۔

 سنیل گواسکر شدید غصے میں آگئے اور کمنٹری کے دوران اپنی بھڑاس نکال دی،کمنٹری کے دوران سنیل گواسکر بار بار رشبھ پنت کو احمق احمق کہتے رہے۔

 سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ رشبھ پنت نے اپنی وکٹ خود دی ہے، اس کو صورتِ حال سمجھنی چاہیے تھی۔

سنیل گواسکر نے ان کے شاٹ کو بھی احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں نہیں، کسی اور کے ڈریسنگ روم میں جائیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جا رہے چوتھے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں رشبھ پنت 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔