سلمان خان کی 59ویں سالگرہ پرکترینہ کیف کا پیغام وائرل

Dec 28, 2024 | 15:31:PM
سلمان خان کی 59ویں سالگرہ پرکترینہ کیف کا پیغام وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی 59 ویں سالگرہ پران کی سابق محبوبہ کترینہ کیف کا محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔

27 دسمبر کو سلمان کی 59 میں سالگرہ کے موقع پر اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرانہیں خاص انداز میں مبارک باد پیش کی ۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کترینہ کیف نے سلمان خان کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر کے ساتھ تہنیتی پیغام میں لکھاکہ  سالگرہ بہت مبارک ہو ، زندگی کی تمام شاندار چیزیں اس سال اور ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:نورا فتیحی نے ٹرین کے سفر کے دوران اپنی شناخت کیسے چھپائی؟

یاد رہے کہ کترینہ کیف اور سلمان خان کے درمیان کئی سال تک تعلقات کی افواہیں گردش میں رہی تھیں.

 کترینہ کیف نے 2021 میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کرلی تھی اور دونوں خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔