کوہلی باز نہ آئے، اب مداح سے الجھ پڑے

آسٹریلیا میں بارڈر گواسکر سیریز بھارتی بلے باز کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئی

Dec 28, 2024 | 15:41:PM
 کوہلی باز نہ آئے، اب مداح سے الجھ پڑے
کیپشن: سکیورٹی گارڈ ویرات کوہلی کا غصہ ٹھندا کرتے ہوئے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بارڈر گواسکر ٹرافی کیلئے دورہ آسٹریلیا ویرات کوہلی کیلئے ڈراؤنا خواب بن کر ابھرنے لگا۔

 میلبرن ٹیسٹ میچ سے قبل ویرات کوہلی نے صحافی اور کیمرہ مین سے ائیرپورٹ پر تلخ کلامی کی بعدازاں دوران میچ وہ ڈیبیو کرنیوالے 19 سالہ سیم کونسٹاس سے فیلڈ پر الجھ پڑے تھے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا،اس تنقید کے اگلے ہی روز آسٹریلوی میڈیا نے اخبارات میں کوہلی کو جوکر اور مسخرا کہہ کر پُکارا تو بھارتی میڈیا بھڑک اُٹھا، ابھی یہ معاملے تھما بھی نہ تھا کہ سٹار بیٹر محض 36 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے اور پویلین روانہ ہوتے ہوئے مداح سے الجھ بیٹھے۔

مزید پڑھیں:سنچورین ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر  کا شکار

تاہم وہاں موجود سکیورٹی گارڈ نے بیچ بچاؤ کروایا لیکن واقعہ کی تصاویر وائرل ہوگئیں، جس پر انہیں پھر ٹرول کیا جارہا ہے،دوسری جانب دورہ آسٹریلیا کے دوران محض ایک سنچری کے علاوہ ویرات کوہلی کا بیٹ خاموش ہے اور ناقدین کو جواب دینے سے قاصر ہے۔