سیاست میں مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہوتاہے: خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہوتاہے،میں مذاکرات کا مخالف نہیں ہوں۔
لاہور میں خواجہ محمد رفیق کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےخواجہ آصف نے کہا کہ ن لیگ نے مذاکرات کیلئے پہلے ہاتھ بڑھایا،پی ٹی آئی دور حکومت میں جب بھی مذاکرات کی بات کی تو ہمارے ساتھ بدتمیزی کی گئی،پچھلے 15 دنوں میں ایسا کیا ہوا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہوئی،اللہ کرے مذاکرات کامیاب ہوں,دو فوجی حکمرانوں نے امریکا کی غلامی قبول کی، جس کا نتیجہ آج بھی بھگت رہے ہیں، پاکستان گزشتہ 40 سال سے حالت جنگ میں ہے.
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بندوں کو استعمال کرتے ہیں، وارننگ دیتا ہوں استعمال نہ ہوجانا، بانی پی ٹی آئی خود کو بچانے کےلیے امریکا کے ترلے کررہا ہے، پاکستان کے سوا سارے خطے میں امن ہوچکا ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ کمیٹی بن گئی، پھیرے شروع ہوگئے، چائے بسکٹ چل رہی ہے، بتایا جائے ان مذاکرات کے پیچھے کیا راز ہے، عدل کو سب سے زیادہ خراب عدلیہ نے خود کیا،مذاکرات صرف سیاست دانوں کا کام نہیں، طاقت کے تمام مراکز کو مذاکرات میں شامل ہونا چاہیے۔