ایاز صادق کی  مذاکرات میں میثاق معیشت کو بھی شامل کرنے کی تجویز

Dec 28, 2024 | 16:22:PM

(24 نیوز) سپیکر ایاز صادق نے  مذاکرات میں میثاق معیشت کو بھی شامل کرنے کی تجویز دیدی۔

 لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  تلخیاں اپنی جگہ مگر بات چیت ہونا ضروری ہے ،9مئی کو وہ کیا گیا جو بھارتی فوج بھی نہ کرسکی،کیا ملٹری کورٹس سے پہلی بار سزائیں ہوئیں?۔

 آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب میں اربوں روپے خرچ ہوئے،  سکیورٹی فورسز ہمارے آج کیلئے اپنا کل قربان کررہی ہیں، کیا ملٹری کورٹس سے پہلی بار سزائیں ہوئیں؟  

  انہوں نے کہا کہ پاکستان پر پابندیوں کی حمایت کرنے والے پاکستانی نہیں ،  ملک میں دہشت گردی کا ماحول ہے،  خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے کچھ علاقے دہشت گردی کی زد میں ہیں،ایاز صادق

ہم جانتے ہیں دہشت گردی کو کون سپورٹ کررہا ہے۔


 

مزیدخبریں