سعودیہ کی فلائی اے ڈیل فروری سے پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کم لاگت والی سعودی ائیرلائن فلائی اے ڈیل ’Flyadeal‘ نے 2 فروری 2025 سے پاکستان کے تجارتی مرکز کراچی کے لیے شیڈول پروازیں شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2 فروری سے فلائی اے ڈیل کی کراچی سے سعودی عرب کے شہر ریاض اور جدہ کے لیے ہفتے میں دو پروازیں ہوں گی۔ ایئر لائن کے سی ای او سٹیون گرین وے نے کہا کہ وہ جلد ہی پاکستان کے دیگر شہروں کے لیے مزید پروازیں شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ائیرلائن کے سی ای او سٹیون گرین وے نے کراچی کو ایک نئی منزل بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر پاکستانی حکام اور ان کی ٹیم کی تعریف کی،انہوں نے بتایا کہ ایئر لائن رواں برس کے آغاز میں پاکستان کے لیے خصوصی حج چارٹر پروازیں چلانے میں کامیاب رہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لیے پروازیں شروع کرنا ایئرلائن کے لیے ایک بڑا قدم ہے، کیونکہ یہ جنوبی ایشیا کے لیے ان کی پہلی باقاعدہ پرواز ہے۔
پاکستان کے ٹکٹ اب ایئر لائن کے آفیشل چینلز کے ذریعے بکنگ کے لیے دستیاب ہیں۔