(24نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عوام کے مسائل دور کرنا اولین ترجیح ہے۔
لاڑکانہ میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، کم وسائل میں زیادہ محنت کرکے مسائل کا حل نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایاز صادق کی مذاکرات میں میثاق معیشت کو بھی شامل کرنے کی تجویز
بلاول بھٹوزرداری نے مزیدکہاکہ ن لیگ سے طے کیا تھا کہ چاروں صوبے کے پی ایس ڈی پی مل کر بنائیں گے،وعدہ کیا گیا تھا کہ سندھ اور بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈ دیئے جائیں گے،لیکن پیپلز پارٹی سے کیے گئے وعدے ٹھیک طرح سے پورے نہیں کیے گئے، امید ہے ہماری شکایت کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔