پی آئی اے نےائیر بس طیاروں کا معطل کمپوننٹ پروگرام بحال کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خورشید رحمانی)پی آئی اے نے ائیربس طیاروں کا معطل کمپوننٹ سپورٹ پروگرام دوبارہ بحال کر لیا ،جس سے بیڑے کی دیکھ بھال اور شیڈول کی ریلائے ایبیلٹی بہتر ہوگی۔
پی آئی اے نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے جس کے تحت ائیربس طیاروں کا طویل عرصے سے معطل کمپوننٹ سپورٹ پروگرام (CSP) دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔
اس پروگرام کی بحالی کے بعد پی آئی اے کو اپنے ائیربس بیڑے کی دیکھ بھال میں مزید سہولت ملے گی اور طیاروں کے متعین پرزوں کا حصول جلدی ممکن ہو سکے گا۔
سی ایس پی پروگرام کی واپسی سے ائیربس بیڑے کی دستیابی میں اضافہ ہوگا اور پی آئی اے کے شیڈول کی ریلائبیلیٹی بھی بہتر ہو جائے گی۔
یہ بھی پرھیں:ایاز صادق کی مذاکرات میں میثاق معیشت کو بھی شامل کرنے کی تجویز