(محمد حسن)حیدرآباد میں سال نو کے جشن کے دوران ہوائی فائرنگ, اسلحہ کی نمائش اور ون ویلنگ پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کی جائے گی۔
کمشنر حیدرآباد ڈویژن بلال احمد میمن کی جانب سے سال نو کے جشن کے دوران ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور ون ویلنگ پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 31 دسمبر اور یکم جنوری کو دفعہ 144 کا نفاذ ہوگا, اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ ایس ایچ او 188 پی پی سی کے تحت مقدمات درج کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جرائم کا ذمہ دار کون؟ سابق وزیر داخلہ اور موجودہ وزیر اعلیٰ کے متضاد دعوے