مسلم کی جائیداد سے غیر مسلم کو حصہ نہیں دیا جا سکتا,عدالت نے فیصلہ سنادیا

Dec 28, 2024 | 20:37:PM

(24نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے مسلم کی جائیداد سے غیر مسلم کو حصہ نہ دینے کے ماتحت عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کر دی۔

جسٹس اقبال چوہدری نے ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر فیصلہ سنایا، ماتحت عدالت نے مسلمانوں کی جائیداد سے غیر مسلم کو حصہ نہ دینے کا حکم دیا تھا، جسے لاہور ہائی کورٹ نے برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کر دی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق کسی غیر مسلم کو مسلم کی جائیداد میں حصہ کا حق نہیں خواہ وہ پیش رو ہو یا جانشین۔ 

یہ کیس گوجرہ کے ایک مرحوم شخص کی 83 کنال اراضی سے متعلق تھا جسے اس کے بچوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔تاہم مرحوم کے پوتے نے اراضی کے انتقال اور غیر مسلم چچا کو حصہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔

 ماتحت عدالت نے چچا کے غیر مسلم ہونے کی بنیاد پر پوتے کے حق میں فیصلہ سنایا جسے چچا نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا مگر ہائی کورٹ نے اپیل مسترد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:ایاز صادق کی  مذاکرات میں میثاق معیشت کو بھی شامل کرنے کی تجویز

مزیدخبریں