پنجاب میں مفرور اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن،ایک لاکھ 17 ہزار سے زائدگرفتار

Dec 28, 2024 | 21:04:PM

(اسرار خان) پنجاب پولیس کا مفرور اشتہاری مجرموں اور عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران صوبہ بھر سے ایک لاکھ  17 ہزار 263 اشتہاری مجرم گرفتار ہوئے۔ 

پولیس ریکارڈ کے مطابق مختلف اضلاع میں 65 ہزار 63 عدالتی مفروران بھی قانون کے شکنجے میں آئے،لاہور ریجن سے 23 ہزار 971 اشتہاری مجرم، 26 ہزار 589 عدالتی مفرور گرفتار ہوئے، شیخوپورہ ریجن سے 5799 اشتہاری مجرم، 1573 عدالتی مفروران،گجرانوالہ ریجن سے 17 ہزار 920 اشتہاری مجرمان، 7537 عدالتی مفرور پکڑے گئے،پولیس ریکارڈکے مطابق گجرات ریجن سے 7002 اشتہاری مجرم،1701 عدالتی مفرور قانون کے شکنجے میں آئے۔  

راولپنڈی ریجن سے 3320 اشتہاری مجرمان، 4455 عدالتی مفرور گرفتار ہوئے،سرگودھا ریجن سے 7889 اشتہاری مجرم، 2090 عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے،فیصل آباد ریجن سے 11 ہزار، 620 اشتہاری مجرم، 7972 عدالتی مفرور پکڑے گئے،ملتان ریجن میں 8788 اشتہاری مجرمان، 1798 عدالتی مفرور قانون کے شکنجے میں آئے،ساہیوال ریجن میں 10 ہزار 984 اشتہاری مجرمان، 4801 عدالتی مفرور گرفتار ہوئے۔

علاوہ ازیں،ڈیرہ غازی خان ریجن میں 7982 اشتہاری مجرم، 2665 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے،بہاولپور ریجن سے 11 ہزار 988 اشتہاری مجرم، 3882 عدالتی مفروران پکڑے گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مسلم کی جائیداد سے غیر مسلم کو حصہ نہیں دیا جا سکتا,عدالت نے فیصلہ سنادیا

مزیدخبریں