اجے دیوگن فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ میں عالیہ بھٹ کیساتھ نظر آئیں گے

Feb 28, 2021 | 09:10:AM
اجے دیوگن فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ میں عالیہ بھٹ کیساتھ نظر آئیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی فلمی انڈسٹری کے نامور اداکار  اجے دیوگن فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ  اداکاری کے جوہر دکھائیں  گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز سنجے لیلا بھنسالی ان دنوں فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ بنا رہے ہیں۔حال ہی میں اس فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے۔اس فلم میں عالیہ بھٹ  گنگوبائی کا کردار ادا کریں گی۔جبکہ اس فلم میں اداکار اجے دیوگن بھی ایک اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ کہا جارہا ہے کہ فلم میں اجے دیوگن ممبئی کے ڈان کریم لالا کے کردار میں نظر آسکتے ہیں۔اس سے قبل اجے دیوگن سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں بھی کام کر چکے ہیں۔فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ حسین زیدی کی لکھی کتاب’ممبئی کی مافیا کوئین‘ پر مبنی ہے۔
یہ فلم 30 جولائی کو ریلیز ہو گی۔