(24نیوز)کورونا وائرس سے مزید 23 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے،اموات کی مجموعی تعداد بارہ ہزار 860 تک پہنچ گئی، چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 176 نئے مریض سامنے آ گئے۔
این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق مہلک وائرس سے پانچ لاکھ 79 ہزار 973 شہری متاثر ہیں جن میں سے 21 ہزار 836 ایکٹو کیسز ہیں، ایک ہزار 562 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں 89 لاکھ 51 ہزار 838 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 920 ٹیسٹ کئے گئے۔ مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 277 ہےجن میں سے 24 گھنٹوں کے دوران شفایاب ہونے والوں کی تعداد 871 ہے۔