شاہد کپور جلد  بڑے بجٹ والی فلم میں کام کرینگے

Feb 28, 2021 | 09:30:AM
شاہد کپور جلد  بڑے بجٹ والی فلم میں کام کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور جلد ہی سلور سکرین پر چھترپتی شیواجی کا کردار ادا کرتے نظر آسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے فلم ’ کبیر سنگھ‘ کے پروڈیوسر اشون وردے سے بڑے بجٹ ڈرامے کے لئے بات کی ہے جو چھترپتی ​​شیواجی کی زندگی پر مبنی ہوگی۔ اشون وردے نے جنوبی ہند کے بڑے پروڈکشن ہاؤس لائکا پروڈکشن کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے ، جو بالی وڈ میں کئی بگ بجٹ فلمیں بنائے گا۔اشون وردے نے اسی معاہدے کے تحت بننے والی چھترپتی شیواجی مہاراج پر مبنی فلم کے لئے بات کی ہے ۔شاہد کپور کو فلم کا آئیڈیا پسند آیا ہے۔اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو شاہد سلور اسکرین پر چھترپتی شیواجی کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

اداکار شاہد کپوران دنوں فلم 'جرسی' میں کام کر رہے ہیں جس میں وہ درمیانی عمر کے کرکٹر کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔شاہد کپور نے راج اینڈ ڈی کے کی آنے والی سیریز بھی شروع کردی ہے۔اس سیریز کی شوٹنگ ابھی حال ہی میں شروع ہوئی ہے۔