پٹرول کتنا مہنگا ہوگا۔۔؟ اعلان آج ہوگا

Feb 28, 2021 | 09:42:AM

(24نیوز)عوام کی جیبوں پر مزید بوجھ پڑے گا یا پیٹرولیم مصنوعات کے دام رہیں گے برقرار۔ فیصلہ آج کیا جائے گا۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات  کی نئی قیمتوں میں 20 روپے تک اضافے کی تجویز دی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ہوگا۔ واضح رہے کہ نئی پالیسی کے تحت پیٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں ردو بدل ہر 15 دن بعد کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ 15 فروری کو  وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی تھی، جس کے بعد وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔اعلامیے کے مطابق آئندہ 13 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

 

مزیدخبریں