ویکسین لگوا نے کے باوجود  16 افراد کی موت۔۔۔!

Feb 28, 2021 | 11:31:AM

(24 نیوز)سوئٹزرلینڈ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگائے جانے کے بعد کم از کم 16 افراد کی موت ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طبی مصنوعات تیار کرنے والی ایجنسی نے بتایا کہ ہمیں دوا کے منفی رد عمل کے 364 واقعات کے بارے میں معلومات موصول ہوئی ہیں ، جن میں سے 199 فائزر اور بایواینٹیک سے متعلق ہیں اور 154 کیسز موڈیرنا کی دوا سے متعلق ہیں۔ ایجنسی نے کہاکہ16 افراد کی مختلف وقتوں پر ویکسین لگائے جانے کے بعد موت ہوگئی۔ مرنے والوں کی اوسط عمر 86 سال تھی اور ان میں سے بیشتر کی حالت پہلے سے ہی تشویشناک تھی۔ایجنسی کا دعویٰ کیا ہے کہ سٹڈی میں پایا گیا ہے کہ یہ افراد ویکسین کی وجہ سے نہیں مرے ہیں۔

مزیدخبریں