پمز نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کو وارننگ دیدی

Feb 28, 2021 | 11:42:AM
پمز نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کو وارننگ دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کو انتباہ جاری کر دیا ۔

پمز  انتظامیہ کی جانب سے رجسٹریشن کے باوجود ویکسین نہ لگوانے والے طبی عملے کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔انتظامیہ نے پمز ہسپتال کے کورونا وائرس کی ویکسین کے لئے رجسٹرڈ تمام سٹاف کو جلد سے جلد ویکسین لگوانے کی ہدایت کر دی ۔انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ے کہ کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والے طبی عملے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔