ہم روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینےکے پابند نہیں، بنگلہ دیش

Feb 28, 2021 | 11:50:AM
ہم روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینےکے پابند نہیں، بنگلہ دیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبد المومن نے کہا کہ بنگلہ دیش بحیرہ انڈیمان میں پھنسے تقریبا دو ہفتوں سے 81 روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے کا کوئی پابند نہیں۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق بھارت کے کوسٹ گارڈزنے بحیرہ انڈیمان میں پھنسی کشتی جس پر روہنگیا مہاجرین سوار تھے کو برآمد کیا۔ اس کشتی میں موجود 8 افراد ہلاک ہوچکے تھے۔ بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ بچ جانے والے روہنگیا مہاجروں کو بنگلہ دیش بھیج دیا جائے گا، اس بیان پر  بنگلہ دیش کی حکومت نے کہا ہے کہ ان سمندر میں پھنسے روہنگیا افراد  کو پناہ دینے کا بنگلہ دیش پابند نہیں بلکہ یہ کام بھارت  کو کرنا چاہیےعبدالمومن نے کہا ہےکہ بنگلہ دیش بھارت سے توقع کرتا ہے کہ روہنگیا کا سب سے نزدیک پڑوسی ملک ہونے کے ناطے وہ ان مہاجروں کو پناہ دے ۔ وہ بنگلہ دیش کے شہری نہیں ہیں اور در حقیقت وہ میانمار کے شہری ہیں۔ وہ بنگلہ دیش کے سمندری علاقے سے 1،700 کلومیٹر  دور پائے گئے تھے اور اس وجہ سے  ہم انکو لینے کی کوئی ذمہ داری نہیں رکھتے ہیں ۔