مودی کیخلاف کسان ڈٹ گئے، ایک اور شخصیت بھی میدان میں  کود پڑی

Feb 28, 2021 | 13:16:PM

 (24نیوز)بھارت بھر میں مودی سرکار کےخلاف کسانوں کے مظاہرے جاری، رہنما راکیش ٹیکیٹ نے پانچ ریاستوں کے ہنگامی دوروں کا اعلان کر دیا۔ کالے قوانین کے خلاف سارے کاشتکار تحریک کا ساتھ دے رہے ہیں۔ 

کسان مودی سرکار کے خلاف ڈٹ گئے، دلی کے ارد گرد دھرنے جاری ۔ سابق بھارتی فوجی بھی کسانوں کی مدد کے لئےسامنے آ گیا۔ مظاہرین کے لئے پنکھے بنا بنا کر دھرنوں میں بھیج رہا ہے۔ سابق فوجی کا کہنا ہے کسانوں کو گرمی سے بچانے کے لئےاپنا حصہ ڈال رہا ہوں۔کسانوں کے احتجاج کی رپورٹنگ کو کوریج نہ ملنے پر بھارتی صحافی پھٹ پڑا، اس کا کہنا تھا کہ سچ بتانے کیلئے میڈیا میں آیا تھا، مسلسل گلا دبایا جارہا ہے۔ میرٹھ میں پنچایت سے خطاب کے دوران استعفا دے دیا۔

دوسری جانب کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے زرعی قوانین بدلنے کے لئےکسان رہنماؤں کو بھی مشورے میں شامل کیا جائے۔

مزیدخبریں