(24نیوز)اسکاٹش لیبر پارٹی نے مئی میں پارلیمنٹ کے انتخابات سے قبل انس سرور کو اپنا نیا قائد منتخب کر لیا۔
اسکاٹش پارلیمنٹ نے گلاسگو سے رکن انس سرور کو رچرڈ لیونارڈ کے بعد اپنا قائد منتخب کیا جو جنوری میں مستعفیٰ ہوگئے تھے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انس سرور، پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرور کے صاحبزادے ہیں۔چودھری محمد سرور برطانیہ میں پہلے مسلم رکن پارلیمنٹ تھے اور 1997 اور 2010 کے درمیان گلاسگو سینٹرل لیبر پر فائز رہے۔چودھری محمد سرور مسلم لیگ (ن) اور بعد میں تحریک انصاف میں شمولیت سے قبل 2013 میں اپنی برطانوی شہریت سے دستبردار ہو گئے تھے۔
چودھری محمد سرور کے صاحبزادے انس سرور نے کہا کہ میں اسکاٹ لینڈ کے لوگوں سے براہ راست کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے معلوم ہے کہ لیبر پارٹی کو آپ کے اعتماد کو جیتنے کے لئے بہت کچھ کرنا ہے کیونکہ اگر ہم انتہائی ایماندار نہیں ہوتے تو آپ کے پاس اسکاٹش لیبر پارٹی نہیں ہوتی جس کے آپ حقدار ہیں۔
دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ وہ اس کی منظوری نہیں دیں گے۔