(24 نیوز)آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقے ماکڑی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکان گر گیا۔
تفصیلات کے مطابق مظفر آباد کے علاقے ماکڑی میں ہفتہ کے روز بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مکان پہاڑ سے نیچے جا گرا اور مکان پہاڑ سے مٹی کے ساتھ بہتا چلا گیا۔ تاہم اس حادثے کےنتیجے میں گھر کے تمام افراد باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مکان گرنے سے سڑک کئی گھنٹے تک بند رہی۔ دوسری جانب بارش اور برفباری کے باعث وادی نیلم میں بھی ایک گھر تباہ ہوگیا۔