(24نیوز) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ شاہی خاندان کی جانشینی کے امیدوار کی کرپشن کیسز میں ضمانت پر جشن لمحہ فکریہ ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ غنڈہ گردی اور کرپشن کا بےتاج بادشاہ اپنے سیاہ کرتوتوں کاجواب دینے کی بجائے لاہور کی سڑکوں پر آہ و بکا کرتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز دراصل این آر او کا سوال کررہا تھا جو نہ تو اس کے بڑوں کو ملا نہ اسے ملے گا۔