پی ڈی ایم کو ملکی ترقی عزیز نہیں:عثمان بزدار

Feb 28, 2021 | 14:58:PM
پی ڈی ایم کو ملکی ترقی عزیز نہیں:عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں،افراتفری نہیں، پی ڈی ایم کو ملکی ترقی عزیز نہیں، یہ ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں، اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے۔

 سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معیشت درست ٹریک پر آچکی،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کے سفر کے لئے ٹیک آف کرچکا ہے۔کورونا کے باوجودکاروباری سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عناصر انتشار پھیلا کر ترقی کو روکنے کے درپے ہیں۔ موجودہ حالات میں افراتفری کی سیاست کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں ،انتشارکی سیاست کرنے والوں کووسیع تر قومی مفاد میں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔پاکستانی عوام عاقبت نا اندیش عناصرکے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔