"بدنام زمانہ منشا بم پھر پولیس کے ریڈار پر "

Feb 28, 2021 | 15:26:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اوورسیز پاکستانی سے بھتہ مانگنے اور پلاٹ پر قبضے کی کوشش کرنے پر بد نام زمانہ قبضہ مافیا منشا بم اور اس کے بیٹوں کےخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بدنامہ زمانہ قبضہ گروپ منشا بم اور اسکے بیٹوں کی جانب سے اوورسیز پاکستانی کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی  جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔ منشا بم اور اس کے بیٹوں طارق منشا اور فیصل منشا نے بیرون ملک مقیم جمیل نامی شہری سے بیس لاکھ روپے بھتہ طلب کیا، بھتہ نہ دینے پر جمیل نامی شہری کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کی اور پلاٹ کی دیواریں مسمار کردی۔بااثر ملزم پلاٹ سے قیمتی سامان بھی چوری کرکے لے گئے، اوورسیز پاکستانی شہری نے کھلی کچہری میں قبضہ گروپ کی نشاندہی کرتے ہوئے دادرسی کی اپیل کی تھی جس پر سی سی پی او لاہور نے ایکشن لیا اور پولیس حکام کو ہدایت کی کہ منشا بم اور اس کے بیٹوں کے خلاف فوری مقدمہ کا اندراج کیا جائے۔

واضح رہے کہ منشا بم کے دونوں بیٹے طارق منشا اور فیصل منشا اس سے قبل بھی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکے ہیں، ملزموں پر سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے کا الزام تھا۔