بھارت میں ٹی20 ورلڈکپ ،ویزوں،سکیورٹی کی ضمانت چاہیے:احسان مانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے مسئلہ نہیں لہٰذا ویزوں اور سیکیورٹی کی یقین دہانی چاہیے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت میں ہونے کی مخالفت نہیں کر رہے،البتہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کرکٹرز، معاون سٹاف اور صحافیوں کے لئے ویزوں اور سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ویمنز ٹیم کو2109میں آئی سی سی کوالیفائرز میں شرکت کے لئے بھارت جانا تھا، بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کو لکھا ہے مگر جواب موصول نہیں ہورہا،مہینوں انتظار کے بعد بالآخر بتایا گیا کہ اب بہت دیر ہوچکی یوں پاکستان ٹیم میچ نہ کھیل پائی اور پوائنٹس برابر تقسیم ہوئے،ہم نہیں چاہتے کہ ایسی صورتحال دوبارہ پیدا ہو، یہ عالمی کرکٹ کے لئے بھی بہتر نہیں ہوگا۔